31 اکتوبر 2014 - 20:24
عراق، دہشت گردوں کے خلاف فوج کا کامیاب آپریشن جاری

شمالي عراق ميں دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوج کا آپريشن کاميابي کے ساتھ جاري ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے ايک پريس کانفرنس ميں بتايا کہ عراق کے سيکورٹي اہلکاروں نے عوامي رضاکاروں کے تعاون سے نجانہ ،سليمان بيک اور طوزخورماتو۔کرکوک شاہراہ  کو دہشتگردوں سے آزاد کراليا ہے ۔دوسري طرف کرکوک کے ايک مقامي عہديدار "بولا عبداللہ "نےبتايا ہے کہ  داعش کے دہشت گرد  "العطشانہ"،"العزيزيہ "،البونجم"اور "طويلعہ "ديہاتوں سے پسپائي کر کے جبال حمرين کي طرف  فرار کرگئے ہيں۔   

.......

/169